پری پول رگنگ کا آغاز ہوچکا‘خالد مقبول صدیقی 

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان رابط کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ انتخابات بروقت اور شفاف ہونے چاہییں، پری پول رگنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔عدالتوں کی ذمے داری ہے کہ انتخابات شفاف اور وقت پر کروائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم.نے انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے، فاروق ستار کو دعوت دے دی ہے امید ہے وہ آئیں گے اور مضبوط امیدوار ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ