جرمن اسکولوں میں 54ہزار طلبہ کو اسلام کی تعلیم دی جاتی ہے

183
برلن: جرمنی کے شہر کولون میں مسلمان شب براء ت پر خصوصی دعا کا اہتمام کررہے ہیں
برلن: جرمنی کے شہر کولون میں مسلمان شب براء ت پر خصوصی دعا کا اہتمام کررہے ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں اسلاموفوبیا کی کارروائیوں کے باوجود اسلام کی ترویج کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں 54 ہزار طلبہ کو اسلام سے متعلق تعلیم دی جاتی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق اس سلسلے میں مزید 10 گنا اضافے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمن معاشرے میں مسلمانوں کے بہتر انضمام اور شدت پسندی کے انسداد کے لیے مزید جرمن اسکولوں میں اسلام سے متعلق تعلیم دی جانی چاہیے۔ 2برس قبل یہ تعداد صرف 42 ہزار تھی اوراب اس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ