امیر قطر کی ترک صدر سے ملاقات دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم

239
دوحہ: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ترک صدر اِردوان سے ملاقات کر رہے ہیں
دوحہ: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ترک صدر اِردوان سے ملاقات کر رہے ہیں

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ روس اور کویت کے دوروں کے بعد ترک صدر کے قطر پہنچنے پر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد دونوں سربراہان نے مذاکرات کیے۔ صدر اِردوان کے وفد میں مسلح افواج کے سربراہ، وزراء اور خفیہ ادارے کے سیکرٹری موجود ہیں۔