معیاری تعلیم ترقی کی ضامن ہے، گورنر کے پی کے شاہ فرمان

15

پشاور (آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی ضامن ہے ، موجودہ قیادت نوجوانوں کی بہترین تعلیم و تر بیت پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کے حصولکیلئے خاطرخوا ہ وسائل فرا ہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتے کے روز فرنٹیئر اسکا ؤٹس کیڈٹ کالج ورسک میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) بریگیڈئر محمد احسن خٹک‘ پرنسپل کیڈٹ کالج بریگیڈئر (ر) خالد بابر، اساتذہ ، طلبہ اور والدین نے شرکت کی۔ گورنر نے مزید کہا کہ نوجوان ہی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل ہیں ان ہی میں
سے لیڈرشپ جنم لیتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ فرنٹیئر کیڈٹ کالج ایک تاریخی ادارہ ہے، نصابی اورغیرنصابی میدان میں کالج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، کیڈٹس کی فزیکل پرفارمنس میں حب الوطنی کا جذبہ نظر آیا اور یہی وہ جذبہ ہے جو ملک کی ترقی وخوشحالی کاسبب بنے گا، اس موقع پر نصابی وغیرنصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.