آئین کی بالادستی کیلیے پارلیمنٹ کا استحکام ناگزیرہے‘ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر 

42

اسلام آباد( صباح نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ جمہوریت کی پختگی میثاق جمہوریت میں ہے، پارلیمنٹ مضبوط ہوگی تو قانون کی حکمرانی
ہوگی، آخری دم تک جمہوریت کا دفاع کرتے رہیں گے۔ان خیالات کاظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت قائد حزب اختلاف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے سے گھبراہٹ کا شکار ہے۔ بااختیار پارلیمنٹ سے ملک کی ساکھ بہتر ہوگی۔ تمام قومی معاملات کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہییں۔ سیاسی عدم استحکام ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ہے،جس کے لیے سیاست میں تحمل مزاجی ناگزیر ہے۔ معاشرے میں برداشت کا کلچر مضبوط ہو اور سیاست میں اخلاقیات کے پہلو کو ہرگز نظرانداز نہ کیا جائے۔ پارلیمنٹ کے تقدس کے لیے ہر جمہوریت پسند پارٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.