اسٹیل مل ایک با ر پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا‘رانامحمود

23

کراچی(پ ر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان نے پاکستان اسٹیل لیبر یونین پاسلو کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسلو کی جدوجہد کے نتیجے میں بہت جلد اسٹیل مل میں پیداواری عمل شروع ہونے والا ہے اور اسٹیل مل ایک بار پھر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔اسٹیل مل کے محنت کشوں نے گزشتہ چھ سال جس کرب اور مشکلات میں گزارے ہیں وہ ناقابل بیان ہیں ۔ان شاء اللہ پریشانی کے بعد راحت ضرور آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاسلو کے کارکنان ایک نئے عزم جوش اور ولولے کے ساتھ اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہوجائیں اور اسٹیل مل کے کارکنان کو عزم اور حوصلہ دیں۔پاسلو کا مستقبل بہت تابناک ہے ۔نوجوانوں کی ٹیم پاسلو کو عروج پر پہنچا دے گی ۔نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان پاسلو کی پشت پر موجود ہے ،اسلام آباد میں پاسلو کے کارکنان کے مظاہرے اور اعلیٰ حکام کی گفت وشنیدکے بعد اسٹیل مل کے پیداواری عمل شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔جس پر ہم حکومت کے شکر گزار ہیں ۔قومی ادارے نج کاری کے بجائے بحالی کے ذریعے ہی بہتر ہوسکتے ہیں ۔ اس موقع پر پاکستان اسٹیل لیبر یونین پاسلو کے صدر محمد عاصم بھٹی،جنرل سیکرٹری علی حیدرگبول نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاسلو یونین این ایل ایف کی توقعات پر پورا اترے گی اور ہم اسٹیل مل کے پیداواری عمل شروع ہونے میں انتظامیہ کے ساتھ پورا تعاون کرے گے۔ اسٹیل مل کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.