تحریک تحفظ ناموس رسالت‘ جماعت اسلامی آج شہر بھر میں مظاہرے کریگی

90

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر جماعت اسلامی کے تحت ملک گیر ’’تحریک تحفظ ناموس رسالت‘‘ کے سلسلے میں اور گستاخ رسول ملعونہ آسیہ کی رہائی کے عدالتی فیصلے کے خلاف آج کراچی بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ یہ مظاہرے تمام اضلاع میں نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر ہوں گے ۔ جن سے جماعت اسلامی کے قائدین و رہنما خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے مرکزی مظاہرہ صدر میں پاسپورٹ آفس کے قریب جامع مسجد خضرا کے باہر 1بجے
دن ہوگا ، جس سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.