نوجوانوں کے لئے ا مریکی مشن کی جانب سے میلہ کا انعقاد 

189

اسلام آباد: ملک بھر سے آئے ہوئے لگ بھگ ۲۰۰ طالبعلموں اور نوجوان ماہرین نے ۴ اکتوبر کو امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ) پاکسا ن کے تعاون سے “دی گُڈ فار یوتھ-گُڈ فار پاکستان” کے عنوان سے منعقد ہونے والے میلےمیں شرکت کی۔ میلے میں پاکستان کی آئندہ نسل کے کئی زہین ترین ارکان نے ملک کے مستقبل سے متعلق خیالات کا تبادلہ کیا اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں اپنے کردار کاجائزہ لیا۔ میلے کی اختتامی تقریب میں امریکی مشن پاکستان کے ناظم الامور سفیر جان پال جونز نے میں پاکستانی نوجوانوں کی مثالی سماجی قیادت کو سراہا۔

میلہ میں دلچسپ سرگرمیاں، مقصدی وترغیبی تقاریر اور موسیقی ، جبکہگونا گوں علاقائی اور معاشی پسمنظر کےحامل نوجوانوں کے درمیان اُن کو میسر آنے والے مواقع کو حاصل کرنے کی راہ میں حائل مشکلات کا حل پیش کرنے کے متعلق براہ راست پریزنٹیشن اور وڈیو پیغامات کے مقابلے شامل تھے۔

اختتامی تقریب کے موقع پر سفیر جونز نے متعدد شرکاء کو پاکستانی معاشرہ میں سرگرم کردار ادا کرنے اور میلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرانعامات دیئے۔

سفیر پال جونز نے میلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو خوشی ہے کہ امریکہ ان ترجیحات کی تکمیل کے عمل میں پاکستان کا شراکت دار ہے جن کی میلہ میں شریک ہونے والے نوجوانوں نے نشاندہی کی ہے یعنی معیاری تعلیم، آج کی معیشت میں ملازمت کے لئے مطلوبہ تربیت اور صنفی مساوات ۔ یہ ترجیاجت دونوں ممالک کے درمیان یکساں ہیں۔

تقریب میں تین مختصر دورانیہ کی دستاویزی فلموں کی نمائش بھی کی گئی۔ ان میں سے ہر فلم میں ایسے مختلف نوجوانوں کی کامیابیوں کو اُجاگر کیا گیا تھا جنہوں نے امریکی مشن پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ قلیل اعانت کی بدولت بڑےمسائل پر قابو پا کر اپنےاوراپنے خاندان اور کمیونٹی کے لئے بہتر مسقبل یقینی بنایا ہے۔ یہ فلمیں ماہ ِاکتوبر کے دوران ٹیلی ویژن پر دکھائی جائیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com