کسی سپر پاور کے دباؤ میں نہیں آئینگے، عمران خان

150
لاہور: وزیراعظم عمران خان پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
لاہور: وزیراعظم عمران خان پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی سپر پاور کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ‘ پاکستان کو دھمکیاں نہ دی جائیں اور نہ ہی ہماری امن پالیسی کو کمزوری سمجھا جائے‘ بھارت کا آخری حدتک مقابلہ کرنے کے لیے تیارہیں۔اتوار کو لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہبھارتی قیادت تکبر کرناچھوڑ دے ،دھمکیاں دیں گے تو پاکستانی قوم مقابلے کے لیے تیار کھڑ ی ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت دوستی سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات پیدا ہو جائیں تو برصغیر میں غربت ختم ہو جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب بھیک مانگنے نہیں سرمایہ کاری کے لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نیا نظام لارہے ہیں، وزیر اعظم ہاؤس میں شکایات سیل بنائیں گے، جہاں سے میں نگرانی
کروں گا،پولیس کا غنڈوں کے ساتھ ملنا پنجاب کا کلچر بن گیا ہے، عام آدمی تھانوں میں دھکے کھاتا ہے لیکن اب حکومت کو عام آدمی کی مدد کرنی ہے ۔ عام آدمی پر ظلم نہیں ہونا چاہیے ‘سر کاری معاملات کو عوام میں لے جانے والے افسران کو نہیں چھوڑیں گے ،افسوس ہے پنجاب میں دو 3افسران سر کاری معاملات کو عوام میں لے کر آئے، کسی کے ایجنڈے پر کام کر نیوالوں کے خلاف ایکشن ہوگا ۔عمران خان کے بقول ملک کا سب سے بڑا مسئلہ گورننس کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیسی حکومت آپ کو ملی ہے ایسی حکومت نہیں ملے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ