ماسپیڈا کے نتائج غیور تاجروں کی سوچ کا آئینہ دار ہیں،محمود حامد

49

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد ، نائب صدور عثمان شریف، نوید احمد ، بابر بنگش اور جاوید عبد اللہ نے آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس امپورٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن ماسپیڈاکے الیکشن میں بی ایم جی گروپ کے رہنما اور کراچی چیمبر آف کامرس کے نائب صدر ریحان حنیف اور ان کے ساتھیوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا ہے کہ ماسپیڈا الیکشن میں ریحان حنیف کی کامیابی 15ستمبر کو کراچی چیمبر میں بی ایم جی کی کامیابی کاایک اہم سنگ میل ہے ۔15ستمبر کا سورج سراج قاسم تیلی اور بی ایم جی کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔بھان متی کے کنبے پر مشتمل مخالفین کے لیے ماسپیڈا کے نتائج نوشتہ دیوار ہیں اور کراچی کے غیور تاجروں کی سوچ کا آئینہ دار ہے ۔ اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے کہا کہ بی ایم جی نے گزشتہ 11سال سے کراچی کے تاجروں کی جو خدمت کی ہے اور جس طرح انہیں چھوٹے اور بڑے تاجرکے اختلاف سے نکال کر متحد کیا ہے ،ریحان حنیف گروپ کی کامیابی اسی کا مظہر ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ