محرم کا مہینہ ہمیں بڑے مقصد کے لیے قربانی کا درس دیتا ہے

103

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں صرف اور صرف بڑے مقصد کے لیے قربانی کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے محرم الحرام میں مذہبی رواداری برقرار رکھنے کے لیے انجمن قدم گاہ مولاعلی کے منتظمین سے ملاقات کے دواران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین صابر حسین ایڈووکیٹ، فاروق خان، حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی راشد خلجی، ناصر حسین قریشی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسلام ہمیں امن و پیارسے رہنے اور دوسرے مذاہب اور عقیدوں کا احترام کا پیغام دیتا ہے، اس لیے ہمیں اپنے خطابات اور مذہبی رسومات ادا کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے کسی عمل سے دوسر ے مسلمان بھائی کو تکلیف نہ پہنچے۔ اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی محافل اور جلوسوں میں شرپسند عناصروں پر نظر رکھنی ہے تاکہ ہمیں اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی میں کوئی مشکلات پیش نہ آسکے۔ انہوں نے کہا کہ حق پرست ارکان اسمبلی نے پہلے ہی مجالس اور جلوسوں کی گزر گاہوں پر روشنی اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کی بھی افسران بالا کو ہدایت جاری کردی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ