صحافت کی دنیا میں الیاس شاکر نمایاں شہرت رکھتے تھے، تسنیم زہرہ

25

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کی سینئر نائب صدر سندھ سیدہ تسنیم زہرہ نے قومی اخبار کے چیف ایڈیٹر محمد الیاس شاکر کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت کی دنیا میں الیاس شاکر نمایاں شہرت رکھتے تھے۔ انہوں نے اخباری دنیا میں کئی نئے ٹریڈز متعارف کرائے جو کہ قومی اخبار کے بانی اور بہترین کالم نویس تھے وہ ایک ایسی فیکٹری تھے جہاں سے ہزاروں صحافی تیار ہوکر صحافت کی دنیا میں اپنا نام کما رہے ہیں، میں نے بھی اپنے کالموں سے قومی اخبار کے ذریعے شہرت پائی، الیاس شاکر ایک شریف اور نیک انسان تھے۔ ان کے لکھے ہوئے کالم آج بھی لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں، ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ ساری زندگی پورا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ