فلپائن کی اقتصادی مشکلات کی وجہ ٹرمپ ہیں‘ صدر ڈوٹیرٹے

100
منیلا: اسرائیل اور اردن کا دورہ کرکے وطن واپسی پر صدر ڈوٹیرٹے صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں
منیلا: اسرائیل اور اردن کا دورہ کرکے وطن واپسی پر صدر ڈوٹیرٹے صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے ملک کی معاشی مشکلات کا ذمے دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دے دیا۔ اردن اور اسرائیل سے واپسی پر منیلا ائرپورٹ میں گفتگو میں صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کا کہنا تھا کہ جب ٹرمپ درآمدی اشیا پر محصولات بڑھائیں گے تو جواب میں اس سے متاثرہ تمام ممالک اپنی درآمدی محصولات میں بھی اضافہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محصولات پر اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔ ڈوٹیرٹے کا یہ بیان فلپائن میں افراط زر کی بڑھتی شرح کے تناظر میں سامنے آیا۔ واضح رہے کہ 9 برس میں فلپائن میں افراطِ زر کی شرح اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ