چارسدہ: جائداد کے تنازع پر 2 خواتین سمیت 6 افراد قتل

36

چارسدہ (صباح نیوز) چارسدہ کے علاقے رجڑ میں گھریلو تنازع پر ماموں زاد بھائیوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ماموں زاد بھائیوں قلندر شاہ اور صابر شاہ میں کسی معمولی بات پر تکرار ہوگئی، جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے قلندر شاہ، اس کی بیوی گل رخ، صابرشاہ، انور شاہ، احمد شاہ اور ناوی گل نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 60 سالہ جیلانی خان اور راہگیر بچہ فواد شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 3 افراد کو گرفتار کرلیا اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ