آر ٹی ایس خرابی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی نہ بن سکی،معاملہ نئی حکومت پر چھوڑنے کی تجویز 

88

اسلام آباد (صباح نیوز)9 دن گزرنے کے باوجود آر ٹی ایس کی خرابی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی نہ بن سکی۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن ابو احمد عاکف 2 روز میں ریٹائر ہو جائیں گے‘ کابینہ ڈویژن کی کمیٹی بنانے کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑنے کی تجویز دی گئی‘ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ناکامی کے معاملے پر4 ہفتے میں تحقیقاتی رپورٹ مانگی تھی تاہم 9 روز گزرنے کے باوجود معاملے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم نہیں ہو سکی۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے2 اگست کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی اور اس حوالے سے ایک خط لکھا گیا تھا تاہم9 روز گزرنے کے باوجود آر ٹی ایس معاملے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم نہیں ہو سکی‘ نگراں حکومت تحقیقاتی کمیٹی نہیں بنا سکی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے رائے دی ہے کہ آر ٹی ایس کی تحقیقات کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑ دیا جائے جبکہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن ابو احمد عاکف بھی 2 روز میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے اور14 اگست سے نئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کا چارج فضل عباس میکن کو دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا‘ 9 روزگزرنے کے باوجود تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے کام شروع ہی نہیں ہو سکا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ