عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی استعفا دے دوں گا، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی

123

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے اسی وقت وہ بطور چیئرمین پی سی بی استفعا دیدیں گے اور اپنے استعفے کیساتھ کرکٹ کی بہتری کیلیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر عمران خان ان کی کارکردگی سے مطمئن ہو کر دوبارہ چیئرمین شپ برقرار رکھنے کی پیش کش کریں گے تو وہ اسے قبول کرلیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ