ترکی کے صدر اردوان برکس اجلاس میں شرکت کیلیے جنوبی افریقا پہنچ گئے

67
جوہانسبرگ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا استقبال کیا جارہا ہے
جوہانسبرگ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا استقبال کیا جارہا ہے

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان 10ویں برکس اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا پہنچ گئے ۔ جوہانسبرگ کے او آر ٹامبو انٹرنیشنل ائر پورٹ پر وزیر تجارت راب ڈیویس، پریٹوریا میں ترکی کی سفیر ایلف چوم اولو الگین اور دیگر افراد نے ان کا استقبال کیا۔ خبررساں ذرائع کے مطابق صدر اردوان برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے ساتھ رکن ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ جنوبی افریقا میں مقیم ترک کمیونٹی اور کاروباری حضرات سے ملاقات کریں ، جب کہ ترک سفارت خانے کی نئی عمارت کا افتتاح بھی ان کے شیڈول میں شامل ہے۔
ترک صدر

Print Friendly, PDF & Email
حصہ