حیدر آباد، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت آج تقریب ہوگی

25

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین حیدر آباد کی جانب سے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر ’’موجودہ الیکشن اور ہماری ذمے داریاں‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب آج شام ساڑھے چار بجے بنگلہ نمبر59/C بلاک اے بالمقابل سٹی کیئر اسپتال یونٹ نمبر 6 منعقد کی جائے گی۔ تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی ناظمہ جماعت اسلامی سندھ عطیہ نثار ہوں گی جبکہ ضلعی ناظمہ رخسانہ تنویر ودیگر بھی خطاب کریں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ