سندھ رینجرز کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع

136

کراچی: سندھ میں زینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ سندھ حکومت نے اختیارات کی سمری بھی منظور کرلی ہے۔

رینجرز کو سندھ میں خصوصی اختیارات کی مدت 10جولائی کو ختم ہوگئی تھی، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے سمری نگراں وزیر اعلی سندھ کو بھیجی گئی تھی جسے نگراں وزیر اعلیٰ نے منظور کر لیا۔

رینجرز کو سندھ میں خصوصی اختیارات سمری کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا۔

نو ٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو کراچی سمیت پورے صوبے میں خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ