اسٹیٹ بینک کی فہرست بدنیتی پرمبنی ہے‘ ترجمان مجلس عمل سندھ

49

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) متحدہ مجلس عمل سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک ایک قومی ادارہ ہے اسے غیرجانبداراور ذمہ داری کاثبوت دینا چاہئے،اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک سوڈفالٹرز کی جاری کردہ فہرست میں متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما اوراین اے 242پر نامزدامیدواراسداللہ بھٹو ایڈووکیٹ کا نام جھوٹ اورغلط فہمی کی بنیاد پردیا گیا ہے،جس کی وہ سختی سے تردید کرچکے ہیں،اسٹیٹ بینک کے اس غیرذمہ دارانہ اقدام سے نہ صرف اسداللہ بھٹو بلکہ پوری متحدہ مجلس عمل کی
ساکھ متاثر اورانتخابی مہم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانی کی کوشش ہے ۔بتایا جائے کہ یہ سب کچھ کون سی خلائی مخلوق کے اشاروں پرکیا جارہا ہے،اس لیے اسٹیٹ بینک نہ صرف اپنی فہرست کو درست کرے بلکہ ساکھ کو نقصان پہنچانے پرمعافی مانگے۔انہوں آج ایک بیان میں کہا کہ اسداللہ بھٹو ایک سینئر سیاسی رہنما اورقانون دان ہیں ،وہ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر،متحدہ مجلس عمل کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے ممبر اورسابق ممبرقومی اسمبلی کے ساتھ اس وقت کراچی کے حلقہ 242سے ایم ایم اے کے مضبوط امیدوار ہیں۔جن کی کامیابی کے پیش نظرمخالفین بوکھلاہٹ کا شکارہوگئے ہیں ان کو میدان سے آؤٹ کرنے کے لیے اپنے آقاؤں کے ساتھ مل کربھونڈے حیلے بحانے تلاش کرنے میں مصروف ہیں،مگر ان شاء اللہ ان کو منہ کی کھانے پڑے گی،اسداللہ بھٹو سمیت متحدہ مجلس عمل کے تمام امیدوار بھرپورکامیابی حاصل کرکے ایک متبادل اورمضبوط قوت بن کرابھریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ