پہلے ہی بتادیتا ہوں اب میری تاحیات نا اہلی کا فیصلہ آئے گا،نواز شریف

137
اسلام آباد، سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
اسلام آباد، سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پہلے ہی بتادیتا ہوں کہ اب تیسرا فیصلہ مجھے تاحیات نااہل کرنے کا آئے گا۔جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب یہ مجھے الیکشن لڑنے سے بھی روک دیں گے، نہیں سمجھتا کہ ایسا کوئی فیصلہ ہے کہ سنہری حروف سے لکھا جائے،کالے حروف والے بہت فیصلے ہیں، پارٹی صدر کو نکالنا پری پول دھاندلی ہے، (ن)لیگ کو سینیٹ الیکشن سے محروم کیا جارہا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ کل بھی کہا تھا کہ کیلبری فونٹ 2005ء میں دستیاب تھا، گواہ نے آج کہا کہ وہ آئی ٹی ایکسپرٹ نہیں،ہمارے موقف کی تائید ہوئی ،جے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب آہستہ آہستہ مل رہا ہے، جب کچھ نہیں ملا تو ضمنی ریفرنسز لائے جارہے ہیں ، لوگوں کو سمجھ آرہا ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ