روئی کے سرکاری نرخ 7 ہزار روپےاور 7 ہزار 502 روپے پر بند

61

کراچی (اے پی پی) روئی کے آفیشل سرکاری نرخ برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو روئی کی فصل 2017-18ء کے سرکاری نرخ برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 7 ہزار روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 502 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 145 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 155 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 657 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2017-18ء کی 4 ہزار 512گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 400 روپے سے 7 ہزار روپے فی من رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فقیروالی کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 400 روپے فی من پر بند ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ