شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹینس ‘روس کے آئیون نیدیلکونے میلہ لوٹ لیا 

643

(تحریر:رانا حسین تنویر)پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک محفوظ ملک ہے ،آہستہ ، آہستہ غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد شروع ہوچکی ہے،ورلڈ کرکٹ الیون، اسکواش انٹرنیشنل ٹورنامنٹ، ڈیوس کپ ٹینس، اسنوکر کے علاوہ ٹینس کے انٹرنیشنل مقابلے بھی شامل ہیں جن میں غیر ملکی کھلاڑی نے شرکت کی۔ وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے مقابلے گزشتہ دنوں اختتام کو پہنچ گئے،ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں روس کے آئیون نیدیلکونے کامیابی حاصل کی اورا سپین کے لو پیز پیازردوسرے نمبر پر رہے جبکہ مردوں کے ڈبلز مقابلے روس کے آئیون نیدیلکو اورا سپین کے لو پیز پیازرنے فتح حاصل کی اور یوکرائن کے گلب/روس کے آئیون رنر اپ رہے، قومی ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر18- سنگلز کے مقابلوں میں محمد شعیب، بوائز انڈر 14- سنگلز کے مقابلوں میں حامد اسرار، بوائز انڈر10- کے سنگلز مقابلوں میں حمز ہ رومان جبکہ لیڈیز سنگلز کے مقابلوں میں سارہ منصور اور ویٹرن مقابلوں میں موسیٰ خان نے کامیابی حاصل کی، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر سینیٹر تاج حیدر، ڈیوس کپ کے سابق کوچ فضل سبحان، قومی کوچ معین الدین شاہ اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز فائنل میچ روس کے آئیون نیدیلکو اورا سپین کے لو پیز پیازر کے درمیان کھیلا گیا، جس میں روس کے آئیون نیدیلکونے اسپین کے لو پیز پیازر کو 6-4 ، 7-6 (7-3) سے شکست دے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیاجبکہ مردوں کے ڈبلز فائنل مقابلہ اسپین کے لو پیز پیازر / روس کے لوزان کرسٹین اور یوکرائن کے گلب/روس آئیون کے درمیان کھیلا گیا، جس میں اسپین کے لو پیز پیازر / روس کے لوزان کرسٹین نے یوکرائن کے گلب /روس آئیون کو 2-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا،

19-1

پہلے سیٹ میں اسپین کے لو پیز پیازر / روس کے لوزان کرسٹین کے کھلاڑی دوسری ٹیم پر بھاری رہے اور ان کو کوئی اسکور نہیں کرنے دیا بعدازاں6-0 سے مات دی جبکہ اسی طرح دوسرے سیٹ میں بھی انہوں 6-2 سے شکست دے کر 2-0 سے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، قومی ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلوں میں بوائز انڈر18- سنگلز محمد شعیب نے ثاقب حیات کو 6-4 اور 3-1 (ریٹائرڈ) کر کے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ، بوائز انڈر 14- سنگلز میں حامد اسرار ے حاشیش کمہار کو 6-3 ، 0-6 اور 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، بوائز انڈر10- کے سنگلز میں حمز ہ رومان نے عبداللہ اظہر کو 4-0 اور 4-0 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی جبکہ لیڈیز سنگلز میں سارہ منصور نے سارہ محبوب کو 7-6 اور 6-2 سے ہرا کر فتح حاصل کی اور اسی طرح ویٹرن مقابلوں میں موسیٰ خان نے گل حمید کو 6-4 اور 7-5 سے کامیابی حاصل کی،ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی رہی اور کئی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل اور کئی کوارٹر فائنل مقابلوں تک رسائی حاصل نہ کرسکے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے، ٹورنامنٹ میں بے شمار پاکستانی اور غیرملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا، غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق بھارت، روس، امریکا، یوکرائن، جرمنی، کینڈا، آئرلینڈ،ا سپین، ترکی، فرانس اور آسٹریلیا تھا،32 کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا جن میں 23 غیرملکی اور9پاکستانی کھلاڑی شامل تھے، پاکستانی کھلاڑیوں میں شہزاد خان، یاسر خان، عابدعلی اکبر، ہیرا عاشق، محمد عابد، مزمل مرتضیٰ، عقیل خان، سامر افتخار اور احمد چوہدری شامل تھے، ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سینیٹر تاج حیدرتھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، مردوں کے سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میچ میں روس کے آئیون نیدیلکو نے ترکی کے ارگی کرکن کو 7-6(6)، 2-6 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کے لئے رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں اسپین کے لو پیز پیازر نے آسٹریا کے پیٹر گولڈسٹینر کو 6-1 اور 6-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میچ میںیوکرائن کے گلب/ روس آئیون نے آسٹریا کے پیٹر گولڈسٹینر/ جرمنی کے جولین آنگن کو 6-0 اور 6-4 سے شکست دے فائنل میچ جگہ بنا ئی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں اسپین کے لو پیز پیازر / روس کے لوزان کرسٹین نے یوکرائن کے گلب الکسینکو/ روس کے آئیون پونومارینکو کو 6-0 ، 4-6 اور 10-6 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، شہید بے نظیر بھٹو قومی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میں بوائز انڈر18- کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ثاقب حیات نے حمزہ بن ریحان کو 6-2 اور 6-0 سے اوردوسرے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے امن عتیق کو 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل میں داخل ہوئے،، بوائز انڈر 14- کے پہلے سیمی فائنل میں حاشیش کمہار نے عبدالنان کو 4-0 ، 2-4 اور5-3 سے اور دوسرے سیمی فائنل میچ میں حامد اسرار نے اذلان خان کو 4-1 اور 4-1 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ بوائز انڈر 10- کے پہلے سیمی فائنل میچ میں حمزہ رومان نے معیظ گل کو 4-1 اور 4-0 سے اور دوسرے سیمی فائنل میچ میں عبداللہ اظہر نے جمال شاہ کو 4-2 اور 4-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، لیڈیز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سارہ منصور نے عیشا جواد کو 6-0 اور 6-0 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں سارہ محبوب نے نور ملک (زرعی ترقیاتی بینک) کو 6-0 اور 6-0 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ