***۔۔۔۔۔۔خیبرپختونخوا ۔۔۔۔۔۔***

38

جوڑایجنسی(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کا 9 دسمبراسلام ابادکنونشن میں شرکت کااعلان۔9 دسمبر کو باجوڑ ایجنسی کے سونامی کا رُخ اسلام آبادکے طرف ہوگا۔گل ظفرخان باغی ۔پاکستان تحریک انصاف باجوڑکا ہنگامی اجلاس گذشتہ روز عنایت کلے میں منعقدہوا۔ اجلاس کی صدارت سابقہ امیدوار پی ٹی آئی حلقہ این اے 43 گل ظفرخان باغی نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پی ٹی آئی پارٹی بھی عوام کومین سٹریم میں لا نے اور ان کیاحساس محرمیوں کوختم کر نے کیلے فاٹاکے عوام کیساتھ ہرمیدان میں کھڑی ہوگی۔ گل ظفر خان باغی نے کہا کہ انشاء اللہ پی ٹی آئی کارکنان اپنی ISF اور IYW، کے نوجوانوں کیساتھ 9 دسمبرکوعنایت کلے سے قافلوں کی شکل میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے۔ اس موقع پر پارٹی کے سنیئر رہنما ڈاکٹر ضیا نے کارکنان کو اسلام آباد کنونشن کے لیے تیاری کی ہدایات جاری کی**باجوڑ ایجنسی میں امریکہ کی طرف سے یروشیلم کو اسرایل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخا ے کو یروشلم منتقل کر نے کے اعلان کا شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ سراج الدین خان۔ ان خیالات کا اظہار امریکی متعصب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جانب سے یروشلم کو کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے اعلان پر جماعت اسلامی کے مشاورتی کونسل کے ممبر اور جماعت اسلامی باجوڑ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہااسلامی دنیا کے حکمرانوں کو چاہیے کہ امریکہ سے تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کریں۔اور ہر سطح پر امریکہ کا بائکاٹ کریں۔میں قبلہ اول کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے کیلیے تیار تھا،تیارھوں اور تیاررھوں گا**آل باجوڑ انٹر ہائی سکول تقریری مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول شاگو کی شاہین صفت ساتویں کلاس کے طالب علم طارق خان نے پورے باجوڑ کے ہائی سکولوں کو شکست دے کر اردو تقریری مقابلوں میں ایک بار پھر شاگو کے نام رہا۔ اور یہ ثابت کردیا کہ شاگو ماموند ہائی سکول تقریری مقابلوں کا چیمپئن ہے اور رہے گی۔ طالب علم طارق خان نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت کا ثمرہ قرار دیا**باجوڑ ایجنسی میں قومی ووٹر ڈے منایا گیا۔اس سلسلے میں سول کالونی خار میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پولیٹیکل تحصیلدار ساز محمد ،الیکشن کمیشن آفیسر پرویز اقبال ، مختلف محکموں کے اہلکاروں قبائلی عمائدین اور سول سو سائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ واک کے اختتام پر واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آفیسر پرویز اقبال نے ووٹ کے اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک طاقت ہے ، عوام سے اپیل ہے کہ ووٹ کے استعمال اور اندراج کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ خواتین کو ووٹ سے روکتے ہیں ان کے خلاف سخت سخت کاروائی کی جائیگی** پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ پشاور ریجن سے منتخب ممبر فضل اللہ داؤدزئی نے مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی اور پشاور کے اُن تمام پرنسپلز ، ایم ڈیز اور مالکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہیں میں انشاء اللہ اُن کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا پن کے چاروں اُمیدواروں کے جیت نے اس بات کا فیصلہ کردیا ہے کہ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(پین) ہی پرائیویٹ سیکٹر کا واحد نمائندہ تنظیم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پین کے صوبائی صددر سلیم خان ، جنرل سیکرٹری عطاء الرحمن ایڈووکیٹ اور اُن کی پوری صوبائی کونسل کی مودرانہ سوچ کی بدولت آج سیکٹر متحد ہے اور پین کی قیاد ت کی رہنمائی میں فضل اللہ داؤدزئی ، انس تکریم ، امجد علی شاہ ، شوکت محمود سیکٹر کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے**خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰۃ،اوقاف و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ثابت کر دیاکہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے کیونکہ امریکی صدر کے اس اقدام سے مسلم دنیا میں اشتعال پھیلے گا اور امن عالم کے متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے۔اپنے ایک اخباری بیان میں حاجی حبیب الرحمن نے کہا کہ انہوں نے صوبائی اسمبلی میں اس حوالے سے قرار داد مذمت جمع کرا دی ہے اور انشاء اللہ مذمتی قرار داد صوبائی اسمبلی اتفاق رائے سے منظور کرے گی** خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کا ایک اجلاس رکن صوبائی اسمبلی اور کمیٹی کے چےئرمین فرمان علی خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز اسمبلی سکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین اسمبلی محمد ادریس خان، محمد علی شاہ باچا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیدو میڈیکل کالج سوات کے لیے مختلف ضروری آلات کی خریدداری کیلیے کیے گئے ٹینڈر اور گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان کے لیے خریدے گئے جنریٹرز، اور ڈائریکٹریٹ جنرل ہیلتھ کی کارکردگی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر مذکورہ دونوں کالجوں کے ٹینڈر کے حوالے سے انکوائری کمیٹیاں بنانے کی سفارش کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد انکوائری مکمل کرکے کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو خبردار کیا کہ آئندہ ہر قسم کے ٹینڈر کے لیے حکومت کے مروجہ قوانین اور پالیسی پر عمل کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ