ڈی آئی خان میں لڑکی کی بے حرمتی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نوٹس لے لیا

41

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے خیبر پختونخوا کے علاقے ڈی آئی خان میں لڑکی کو برہنہ کرکے گھمانے اور تربت میں متعدد لاشیں ملنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔ معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا جبکہ کمیٹی نے سیکرٹری وزارت انسانی حقوق اور سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق اور سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا کو طلب کرتے ہوئے ان سے مذکورہ واقعے پر تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ دریں اثنا سینیٹ کی مذکورہ کمیٹی نے تربت میں متعدد افراد کے قتل کے معاملے سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

حصہ