وفاقی حکومت نئے گورنرکیلئے مشاورت کی پابندنہیں،سعیدغنی

129

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ نئے گورنرکی تعیناتی کیلیے وفاق صوبائی حکومت سے مشاورت کاپابندنہیں ہے۔

کراچی میں سعید الزماں صدیقی کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سعیدالزماں صدیقی کی نماز جنازہ   آج جمعہ کو گورنر ہاوس میں ادا کی جائے گی اور تدفین گذری قبرستان میں ہوگی،نمازجنازہ میں شرکت کیلئے آنے والوں کوسیکیورٹی کے5 حصاروں سے گزرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں  سعید الزماں صدیقی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ نئے گورنرکی تعیناتی کیلیے وفاق صوبائی حکومت سے مشاورت کا پابندنہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ