انٹل کا ڈیجیٹل میپنگ فرم ‘‘ایچ ای آر ای’’ کے حصص خریدنے کا اعلان

71

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے جرمنی کی ڈیجیٹل میپنگ فرم ’’ ایچ ای آر ای‘‘ کے 15 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کردیا جس کا مقصد خود کار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی موجودگی ممکن بنانا ہے۔

ہیرے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ گروپ جرمن کارساز اداروں ڈیلمر، بی ایم ڈبلیو اور واکس ویگن کی مشترکہ ملکیت ہے اور انٹل نے اس کے 15 فیصد حصص کی خریداری کی خواہش ظاہر کی ہے جس کی اس کے بورڈ نے منظوری بھی دے دی ہے۔ادھر انٹل اور ایچ ای آر ای کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔تاہم انٹل نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ان حصص کی خریداری کیلئے کتنی رقم ادا کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ