عمران خان آئینی اداروں کو دھمکیاں دینا بند کر دیں، مریم اورنگزیب

69

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آئینی اداروں کو دھمکیاں دینا بند کر دیں، عمران خان نے پچھلے ساڑھے تین سال میں جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا، عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم افسوسناک ہے ، عمران خان اپنے طرز سیاست سے پاکستانی سیاست کا چہرہ گدلا کررہے ہیں۔

منگل کو تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ  عمران خان قوم کے ہاتھوں 2018میں اپنے امتحان کا انتظار کریں۔عمران خان آئینی اداروں کو دھمکیاں دینا بند کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پچھلے ساڑھے تین سال میں جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم افسوسناک ہے ، عمران خان اپنے طرز سیاست سے پاکستانی سیاست کا چہرہ گدلا کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ