وزیراعظم نواز شریف کا آرمی چیف کو زبردست خراج تحسین

102

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاوس میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔ مسلح افواج کے سربراہان سمیت اعلی عسکری اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے جنرل راحیل شریف کو اعلی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کی ون آن ون ملاقات میں نئے سپہ سالار کی تقرری پر مشارت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں وزیراعظم  نوازشریف کی جانب سے الوداعی عشائیہ دیا گیا۔عشائیہ میں  اہم عسکری اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اپنی نوعیت کی منفرد اور اہم تقریب میں آمد پر میزبان وزیراعظم نواز شریف نے مہمان خاص جنرل راحیل شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعظم نے آرمی چیف سے بڑی گرمجوشی سے مصافحہ کیا،  اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کے چہروں پر مسرت اور اطمینان نمایاں تھا۔

 اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون الوداعی ملاقات بھی ہوئی ملاقات بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی ،بعد ازاں وزیر اعظم آرمی چیف دیگر مہمانوں کے ہمراہ اس ہال میں تشریف لے گئے جہاں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ،ہال  پہنچنے پر وزیر اعظم  اورا رمی چیف نے تقریب میں موجود اہم شخصیات سے فردا فردا مصافحہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے تینوں سروسز چیفس کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا ،عشائیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ائیر اور نیول چیفس، سینئر ترین جنرلز، وزرا، اعلی سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ عشائیے کے دوران وزیراعظم نے مسلح افواج کے سربراہوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔عشائیہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی ، مشاہد حسین سید ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، ایئر چیف مارشل سہیل امان ، نیول چیف ذکاء اللہ ،  ، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ ، دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ، عرفان صدیقی ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ور دیگر وفاقی کابینہ کے ارکان ، ارکان پارلیمینٹ اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں سنیارٹی لسٹ میں شامل چاروں لیفٹیننٹ جنرلز کو بھی مدعو کیا گیا ہے جن میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ قمر جاوید باجوہ شامل ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف نے عشائیہ کے شرکا سے فردا فردا مصافحہ بھی کیا۔

آرمی چیف کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے انتھ محنت اور لگن سے اپنے آپ کو بہترین سپہ سالار ثابت کیا ۔ جنرل راحیل شریف نےمادروطن کےدفاع کیلئےاپنےبڑوں کی روایات کوپروان چڑھایا ۔ جنرل راحیل شریف نےبطورآرمی چیف ملک کیلئےشاندارخدمات انجام دیں۔

وزیراعظم نے آرمی چیف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا خاندان ملکی دفاعی کے حوالے سے جانا مانا جاتا ہے ، جنرل راحیل شریف کے قیادت نے پاک فوج نے ملک کے لازوال قربانیاں پیش کیں۔

میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نےمادروطن کےدفاع کیلئےاپنےبڑوں کی روایات کوپروان چڑھایا، جنرل راحیل شریف نےفوج میں خدمات کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، جنرل راحیل شریف نے محنت اور لگن سےخودکوبہترین سپہ سالارثابت کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نےبطورآرمی چیف ملک کیلئےشاندارخدمات انجام دیں، ان کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب کا مقصد جنرل راحیل شریف کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، اور ہم مستقبل میں بھی جنرل راحیل شریف سے مشاورت جاری رکھوں گا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کو قابلیت کے بنیاد پر آرمی چیف کا عہدہ دیا گیا جس کا انہوں نے بھرپور انداز میں اظہار بھی کیا ۔ جنرل راحیل شریف میں بھرپور قائدانہ صلاحیتیں ہیں ، آرمی چیف کے زیر سایہ شروع کئے گئے مسلح افواج کے آپریشن ضرب عضب کی پوری دنیا معترف ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی انتھک کوششوں،عزم کوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔

جنرل راحیل شریف نےوزیراعظم نوازشریف کاشاندارالفاظ میں خراج تحسین پرشکریہ اداکیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا میں آپ کی حمایت اور تائید کا دلی طورپر شکر گزار ہوں۔

nawaz-sharif-and-coas-fairwell-dinner-3

دریں اثناء آرمی چیف جنرل راحیل شریف جب وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان کچھ دیر کے لئے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ۔ اس موقعے پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ تصویر بھی بنوائی ۔

nawaz-sharif-and-coas-fairwell-dinner-4

وزیراعطم محمد نوازشریف کی طرف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشائیہ میں ایئرچیف مارشل سہیل امان ، نیول چیف ذکااللہ ، وزیردفاع خواجہ محمد آصف ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز ، مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین سید اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ