واکس ویگن کے ہیڈکواٹرزپر چھاپہ،اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں

396

جرمن پراسیکیوٹرز نے کارساز ادارے واکس ویگن کے ہیڈکواٹرز پر چھاپہ مارا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ اس چھاپے کا مقصد اس ادارے کی ڈیزل گاڑیوں میں امیشن سکینڈل کے تناظر میں اہم دستاویزات قبضے میں لینا تھا۔

واکس ویگن کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں جاری تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہا ہے اور اس سلسلے میں اس نے اہم دستاویزات حکام کے حوالے کردی ہیں۔

واضح رہے کہ تین ہفتے قبل اس کارساز ادارے کی جانب سے باقاعدہ اعتراف کیا گیا تھا کہ اس نے اپنی ڈیزل کاروں میں ایک ایسا سافٹ ویئر نصب کیا تھا جو گاڑی سے آلودگی کے اخراج کو اصل سطح سے کم بتاتاتھا۔

حصہ