پ??ر س?گان ن? ?ور آف ??ل?فورن?ا سائ??ل ر?س ?ا چوت?ا مرحل? ج?ت ل?ا

443

سلواکین سائیکلسٹ پیٹر سیگان نے ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی انہوں نے مجموعی برتری میں بھی سبقت حاصل کر لی۔ مسلسل پہلے دو مرحلے جیتنے والے مارک کیونڈش تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میںبھی سائیکلسٹس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم پیٹرسیگان نے انتہائی مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 6 منٹ اور 56 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی.

اس کے ساتھ ہی انہوں نے مجموعی برتری میں بھی سبقت حاصل کر لی۔ ہالینڈ کے ووٹر دوسرے اور برطانیہ کے مارک کیونڈش تیسرے نمبر پر رہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ