ذوالفقار مرزا ?? ح?ومت سند? ??خلاف تو??ن عدالت ?? درخواست دائر

64

سندھ کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نےسندھ حکومت اور پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی۔ ذوالفقار مرزا نے اپنے وکیل اشرف سموں کے توسط سے سندہ ہائی کورٹ میں حکومت سندھ، آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی حیدرآباد اور دیگر کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حفاظتی ضمانت کےباوجود ذوالفقارمرزاکو گھرمیں محصورکردیاگیا ہےجب کہ مرزا فارم ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 4مقدمات میں ذوالفقار مرزا کی 6مئی تک کے لیے حفاظی ضمانت منظور کررکھی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ