بنتِ ارشاد،لاہور

1 بلاگ 0 تبصرے

حقوق انسانی میں تضادکیوں

تحریر: بنت ارشاد ، لاہور دنیا میں انسانی حقوق کی ایک سے بڑھ کر ایک تنظیمیں دیکھیں اور سنیں۔ سب کا کام انسانوں کے لیے...

اہم بلاگز

خود کشی پر قابو کیسے ؟

عقیدہ آخرت کو کوئی مانتا ہو یا نا، آخرت کا وقوع پزیر ہونا بہرحال یقینی ہے، ہر انسان خواہ نیکیوں کا پلڑا بھاری رکھتا ہو یا برائیوں کا، دنیا میں مکمل صلہ پانے سے محروم رہتا ہے، یہ ضرور ہے کہ کچھ نیکیوں کا اجر اور کچھ برائیوں کی سزا دنیا میں بھی دے دی جاتی ہے، لیکن اصل میزان یوم الحساب کو ہی ہو گا، عادل ومنصف خدا سے ایسی توقع رکھنا ہی عقلمندی ہے اور ایمان کی علامت بھی۔ باضمیر اور حساس ہونا جہاں نعمت خداوندی ہےوہیں ایک عظیم آزمائش بھی ہے، با ضمیر شخص مایوس ہو جائے۔ اگرتبدیلی کی اُمید سے۔ صبح نو سے۔ تنگی کے ساتھ آسانی کے انتظار میں۔ تو یہ فردکی ہار یا ناکامی کے ساتھ ساتھ معاشرے کے اجتماعی ضمیر کے لئے ایک سوالیہ علامت بھی ہے۔ معاشرے کی بے حسی کے بنا ایسی صورتحال شاذ ہی پیدا ہوتی ہے، لہذا فرد کے جرم کے مواخذے سے معاشرے کی چھوٹ بھی ممکن نہیں۔ اگر کوئی معاشرتی رویوں سے دل برداشتہ ہو کر ایسا قدم اٹھائے تو گردو پیش والوں کو بالخصوص براءت نامہ تیار کر لینا چاہیئے۔ اگر ایک فرد نے غربت سے تنگ آ کر انتہائی قدم اٹھایا تو فرد کے اقرباء، پڑوسی، حکومت کو بھی جواب دہی کی تیاری کر لینی چاہیئے، جس مذہب نے یہ اخلاقیات سکھائی ہیں کہ۔ چھلکے بھی پڑوسی کو نظر نہ آئیں، مبادا کہ وہ کسی محرومی کا شکار ہو جائیں، جو کم از کم چالیس گھروں تک کے احوال سے خبردار رہنا سکھاتا ہے، مبادا کہ کوئی بھوکے پیٹ نہ سو جائے۔ اور پھر حاکم کے سپرد زکوۃ و عشر مال غنیمت نظام کر کے اسے مساکین و فقراء کا ولی بنا کر رعایا کی خبر گیری کی ذمہ داری دیتا ہے۔ اس مذہب کے نام لیواؤں کی جانب سے بار بار اٹھنے والا یہ حرام فعل لمحہ فکریہ ہے۔ یقیناً ہم نے شہادت حق کا فریضہ ادا کرنے میں کوتاہی کی ہے، امیر کو زکوۃ، صدقات، اور ان کے مال میں موجود سائل اور محروم کا حق ادا کرنے کی تلقین ہوتی رہنی چاہیئے، نمود نمائش، اسراف سے باز رہنے کا درس دیا جانا چاہیئے، کم وسائل والے کو حالات کی سختی سے گھبرانے کی بجائے صبر، شکر اور قناعت سے کام لینا چاہیئے، اخوت و بھائی چارہ کے فروغ کے لئے فضول رسم رواج کی ادائیگی کے لیے فکر کرنے کی بجائے، آپس میں سلام کو رواج دینا چاہیںے، تحفے تحائف کے لین دین کو فروغ دینا چاہیئے خواہ یہ معمولی اشیاء ہی کیوں نہ ہوں۔ بے حسی سے پناہ مانگیں، اپنی خاطر اور دوسروں کے لئے۔ خیر خواہی کا حق ادا کریں، ضرورت سے زائد خوددار ضرورت مندوں میں بانٹ دیں۔ خود بھی سماج سے دور نہ رہیں اور سماجی تنہائی کے شکار افراد سے دوستی کرکے انہیں معاشرے میں جینا سکھا دیں۔ گر چہ ہم معاشرتی رویوں کو یکدم نہیں بدل سکتے، تا ہم ان رویوں کے شکار افراد کو مایوسی سے نکال کر معاشرے کی اصلاح کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، بے شک معاشرے کی اصلاح کے لئے ایسے حساس افراد...

عجب ہے یہ دیس!

انسانیت نے ہمیشہ ہی معروف کو پسند کیا ہے اور منکرات کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا ہے مثال کے طور پر دنیا میں کہیں بھی جھوٹ بولنے کو پسند نہیں کیا جاتا اسی طرح جرائم ہیں جن کو دنیا نے کبھی اچھا نہیں سمجھا ہے انسان دوستی کا دم بھی بھرتا رہے اور اس کی آڑ میں دوست کے دشمن سے مل جائے اوردوست اپنے دوست کو ہر طرح کا نقصان پہنچانے کے درپہ ہوجائےاسی کو غدّاری کہا جاتاہے یہ صفت وفاداری کی ضد ہے ۔ یہ ایک ایسا جرم ہے جس کی سزا ہر زمانے میں کڑی سے کڑی دی جاتی رہی ہے چاہیے وہ بادشاہوں کا زمانہ ہی کیوں نہ ہو جب بھی کسی بادشاہ کو اپنے کسی منصب دار کے بارے میں معلوم ہوجاتا کہ وہ غدّاری کا مرتکب ہوا ہے تو وہ اس کو ایسی عبرتناک سزادیتا کہ پھر کوئی ایسا کرنے کی جراءت نہ کرتا۔غدّاری کے اس فعل کو اللہ تعالیٰ نے بھی انتہائی ناپسند دیدہ قرار دیا ہےیہی وجہ ہے کہ جب کوئی مرد یا عورت نکاح کے بعد اپنے شریک حیات کے علاوہ وہی تعلق کسی اور کے ساتھ قائم کرلے تو اس کی سزا رجم ہے ۔اور ایسے لوگوں پر رحم کھانے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ یہ بات اس تناظر میں کہنے کی ضرورت پیش آئی کہ آج کل سابق صدر پاکستان اورچیف آف آرمی ا سٹاف جرنیل پرویز مشرف کو پاکستان واپس آنے کی اجازت دی جائے یا نہ دی جائے اس موضوع پر بحث ہورہی ہے ۔جیسے گزشتہ دن ہی سینٹ میں حکومت اور اپوزیشن میں اس موضوع پر گرماگرم بحث ہوئی ۔سنیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پرویز مشر ف کو اگر پاکستان لایا جاتاہے تو پھر اس ملک کی جیلوں کے دروازے کھول دئیے جائیں اور عدالتیں بندکردی جائیں کیونکہ پھر ان کی ضرورت نہیں اس بات کی تائید پورے سینٹ میں صرف نون لیگ کی عرفان احمد صدیقی نے کی باقی تمام بڑی جماعتوں نے سابق صدر کی پاکستان واپسی کی حمایت کا اظہار کیا اور اس کے حق میں دلیلیں دیں اور سب سے بڑھ کر چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا کہ پرویز مشرف پاکستان کا شہری ہے اور بیمار ہے، اگر آنا چاہے تو اسے آنے دیں۔ جرنیل پرویز مشرف کے جرائم کی ایک لمبی فہرست ہے جس میں کئی طرح کےسنگین جرائم درج ہیں جس میں سب سے بڑا وہی جرم ہے جس کا ذکر اوپر کے سطور میں کیا گیا ہے اس کے علاوہ آئین شکنی ، اعلیٰ عدلیہ کے چیف جسٹس کی جبری معزولی ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور سیکڑوں افراد کی امریکہ حوالگی اور اس خدمت کے عیوض لاکھوں ڈالروں کی وصولی جس کا اعتراف موصوف نے خود اپنی کتاب میں بھی کیا ہے ۔جنگ کے زمانے میں بھی دشمن ملک کے سفیر کو گرفتار کرنا یہ ایک انتہائی غیر اخلاقی عمل ہے مگر سابق صدر نے یہ حد بھی امریکہ کی محبت میں پھلانگ ڈالی ۔ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہےکہ کس طرح ایک جرنیل امریکی صدر جارج واکر بش کے ایک...

درست نمبر ڈائل کرنے والے

سڑک پر کوئی حادثہ رونما ہو جائے تو مختلف رد عمل سامنے آتے ہیں، لوگ جمع ہو جاتے ہیں۔ کوئی موبائل سے ویڈیو بنانا شروع کر دیتا ہے! کوئی ایسا ہے جو افسوس کا اظہار کر کے نکل جاتا ہے! کوئی دعا و استغفار کی تسبیح کے وظائف بڑھا دیتا ہے۔ کوئی سوچتا ہے شکر ہے اس حادثے میں متاثرہ کی جگہ میں نہیں تھا! کوئی ہجوم جمع ہونے سے پہلے ہی ہمدرد بن کر تیزی سے لپکتا ہے اور زخموں سے کراہتے مجروح سے کہتا ہے کہ وہ اپنا موبائل مجھے دے تا کہ وہ اس کے گھر والوں کو حادثے کی اطلاع دے سکے۔ زخمی بس جیب کی طرف اشارہ کر نے کی طاقت رکھتا ہے ۔۔،لیکن دراصل یہاں اس کے ساتھ  ہاتھ  ہو جاتا ہے. جی ہاں یہی وہ بد ترین شخص ہے جو زخموں سے چور شخص کے اعتماد کو عادی مجرمانہ ذہنیت کے ساتھ روند دیتا ہے اور اس کا موبائل ،نقدی سب اڑ ا کر رفو چکر ہو جاتا ہے! پکڑا جائے تو معصومیت سے کہتا ہے ! اس نے خود ہی تو مجھے اپنا موبائل دیا تھا۔ لیکن اسی ہجوم میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں، جو کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتے ہوں لیکن ان کا رشتہ انسانیت سے مضبوطی سے جڑا ہوتا ہے۔ حادثے کے وقت ایسے فرد کی موجودگی متاثرین حادثہ کے لئے خوش قسمتی کی علامت بن جاتی ہے، وہ محنت کش مزدور، ڈاکٹر ،انجینئر ،تاجر کوئی بھی حیثیت رکھتے ہوں۔ مخلوق خدا کو اللہ کا کنبہ سمجھتے ہیں اور ان کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں۔ ان کا طرز عمل دوسرے افراد سے یکسر مختلف ہوتا ہے ۔خاص طور پر کسی پر آئی مشکل گھڑیوں میں رب کے حضور کھڑا ہونے کا احساس انھیں بے چین کئے دیتا ہے، وہ اپنے ہر عمل کو دینی فریضے سے جوڑ دیتے ہیں ،ہر دور میں انسانیت دراصل ایسے ہی انسانوں سے فلاح پاتی آئی ہے۔ جی ہاں انھیں پہچانئے، یہ ہیں وہ لوگ جن کے ہاتھ میں ملک اور معاشرے کی باگ ڈور آجائے تو ان کا رویہ اس حادثے میں موجود کچھ کرداروں سے یکسر مختلف ہو گا۔ ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیں ،ہمارا وطن اور معاشرہ بھی زخموں سے چور ہے، ہر شخص بےحال ہے ،آئیے اپنے ملک اورمعاشرے کی تعمیر و ترقی آزمائے ہوئے سنگدل موقع پرستوں کے ہاتھوں میں نہ دینے کا عزم کریں۔اپنے شہر کی تقدیر اچھے اور مخلص لوگوں کے حوالے کریں۔ لیکن آپ انھیں کیسے پہچانیں گے؟ خدمت کے ہر میدان میں یہ موجود ہیں۔ کروناوبا، زلزلے، سیلاب میں کچھ لوگ ہاتھوں کی زنجیر بنا کر خلق خدا کی مدد کرتے نظر آئیں گے۔ کرپشن سے ان کا دامن پاک ہے، دیانت کے میدان میں ملکی و عالمی اداروں کی رینکنگ میں ٹاپ پر رہتے ہیں۔ 24 جولائی کو ترازو کے نشان پر مہر لگا کر ایسے لوگوں کو منتخب کریں۔ جو آپ کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائیں۔ جنھیں آپ اپنا موبائل تھمائیں تو لے کر رفو چکر نہ ہوجائیں، بلکہ درست نمبر ڈائل کرکے آپ کا مسئلہ حل کروانے کی...

میرا انتخاب، ترازو کیوں؟

عدل کی پہچان ترازو میری تیری شان ترازو۔ رب کی رضا کا نشان ترازو مسلم قوم کی آن ترازو۔ میری پہچان ترازو ہے۔ میرا انتخابی نشان ترازو ہے کیونکہ میرا اور آپ کا پیارا رب اسے پسند کرتا ہے۔ اسکی آخری اور دائمی کتاب قرآن پاک اس بات کی گواہ ہے۔ ارشاد ہوتا ہے۔ آسمان کو اُس نے بلند کیا اور میزان قائم کردی۔ اسکا تقاضا ہے یہ کہ تم میزان میں خلل نہ ڈالو۔ انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو،(سورۃ الرحمن) ہم نے اپنے رسولوں کو صاف صاف نشانیوں اور ہدایت کے ساتھ بھیجا اور انکے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہوں۔ (سورۃ الحدید)،وہ اللہ ہی ہے جس نے حق کے ساتھ یہ کتاب اور میزان نازل کی ہے (سورة الشوری ) قرآن کا قاری بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ میزان کیا ہے اور اُسکے نازل کرنے کا مقصد کیا ہے؟ میزان وہ معیار حق و باطل ہے جو ٹھیک ٹھیک ترازو کی طرح تول کر بتادے کہ افکار، اخلاق اور معاملات میں افراط و تفریط کی مختلف انتہاؤں کے درمیان انصاف کی بات کیا ہے؟ گویا کہ انبیاء کرام کی بعثت کا مقصد ہی یہ تھا کہ انسانی زندگی کا نظام انفرادی اور اجتماعی طور پر عدل پر قائم ہو۔ ایک طرف ہرانسان اپنے خدا کے حقوق، اپنے نفس کے حقوق اور ان تمام بندگان خدا کے حقوق جن سے اسکو واسطہ پڑتا ہے ٹھیک ٹھیک جان لے اور انکو پورے انصاف کے ساتھ ادا کرے۔ دوسری طرف اجتماعی زندگی کا نظام ایسے اصولوں پر قائم کیا جائے جن سے معاشرے میں کسی قسم کا ظلم باقی نہ رہے اجتماعی زندگی کے تمام شعبوں میں توازن قائم ہو اور معاشرے کے تمام افراد انصاف کے ساتھ اپنے حقوق پائیں اور اپنے فرائض اداکریں، اسطرح معاشرے کا پورا نظام عدل پر قائم ہو جائے۔ الله تعالی نے اس کائنات کے پورے نظام کو عدل پر قائم کیا ہے۔ بے شمار ستارے اور سیارے جو فضا میں گردش کر رہے ہیں اور وہ لاتعداد مخلوقات جو اس جہان فانی میں پائی جاتی ہیں، انکے درمیان عدل و توازن قائم نہ کیا گیا ہوتا تو کارگاہ ہستی ایک لمحہ کے لئے بھی نہ چل سکتی، لہذا خالق کائنات نے اپنے بندوں کو حکم دیا کہ چونکہ تم ایک متوازن کائنات میں رہتے ہو جس کا سارا نظام عدل پر قائم ہے، اس لئے تمھیں عدل پر قائم ہونا چاہیئے۔ جس دائرے میں تمھیں اختیار دیا گیا ہے اگر تم اس میں ناانصافی کرو گے، جن حقداروں کے حقوق تمھارے ہاتھ میں دیے گئے ہیں، اگر تم آنکے حق مارو گے تو یہ فطرت کائنات سے تمھاری بغارت ہوگی۔ میرے عزیز ہم وطنو ! کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ مملکت خداداد پاکستان میں عدل کا نظام قائم ہے؟ وہ خطہ ارضی جو مسلمانان ہند نے لا الہ الا اللہ کے نعروں کی گونج میں لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا، دنیا کا واحد ملک ہے جس کی بنیاد نظریہ اسلام پر رکھی گئی تھی۔ بابائے قوم حضرت قائد اعظم نے 25 جنوری 1948 کو یوم میلاد...

منشیات کی لعنت سے پاک سماج

ابھی حال ہی میں دنیا بھر میں منشیات کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف شعور اجاگر کیا جائے اور منشیات سے پاک دنیا کے حصول کے لیے لازمی اقدامات اور تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔ ہر سال،لاکھوں افراد، کمیونٹیزاور پوری دنیا میں مختلف تنظیمیں منشیات کے سدباب کا عالمی دن منانے میں فعال طور پر شریک ہوتی ہیں تاکہ اس بڑے مسئلے کے بارے میں بیداری پیدا کرتے ہوئے غیر قانونی منشیات سے معاشرے کو لاحق خطرات کو صحیح معنوں میں اجاگر کیا جا سکے۔ یوں تو کوئی بھی شخص منشیات کے نقصانات کی زد میں آ سکتا ہے لیکن جو لوگ کسی بحران سے دوچار ہیں، ان کے لئے یہ اثرات اکثر بدترین شکل اختیار کر لیتے ہیں۔یہ امر تشویش ناک ہے کہ 2020 میں دنیا بھر میں منشیات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 28 کروڑ سے بھی زائد تھی۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح چین میں بھی منشیات سے پاک معاشرے کے لیے زبردست کوششیں کی گئی ہیں جن کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں چین کی منشیات پر قابو پانے کی صورت حال میں بہتری کی دو نمایاں وجوہات میں ملک کی منشیات کے خلاف جنگ میں تیزی اور منشیات کے کاروبار میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانا شامل ہیں۔اس سب کے باوجود دیگر دنیا کی طرح ممنوعہ منشیات کی نئی اقسام اور اسمگلنگ کے طریقے بدستور ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس جنگ میں چین کی کامیابیوں کا اعداد و شمار کی روشنی میں ایک جائزہ لیا جائے تو منشیات سے متعلق جرائم کی تعداد 2021 میں کم ہو کر 54 ہزار رہ گئی ہے جبکہ یہی تعداد 2017 میں ایک لاکھ چالیس ہزار تھی،یوں مسلسل پانچ سالوں میں منشیات کے جرائم میں 20 فیصد سے زیادہ کی اوسط سالانہ کمی لائی گئی ہے۔ اسی طرح منشیات کے عادی افراد کی تعداد 2021 کے آخر تک تقریباً 1.49 ملین رہی ہے جس میں 2016 کے مقابلے میں 42.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ 2021 میں، چینی عدالتوں نے منشیات سے متعلق 56 ہزار مجرمانہ مقدمات کی سماعت کی، جو 2015 کے ایک لاکھ انتالیس ہزار کے مقابلے میں تقریباً 60 فیصد کم ہے۔مؤثر عدالتی نظام کی بدولت ملک بھر کی عدالتوں نے پچھلی دہائی میں منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث مجرموں کو ہمیشہ سخت سزائیں سنائی ہیں۔ اسی طرح ملک میں نشہ آور اور سائیکو ٹراپک اشیاءکو بھی قانونی دائرے میں لایا گیا ہے۔ ملک میں تاحال 449 اقسام کی منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں کو کنٹرول شدہ منشیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور ان میں سے 58 گزشتہ سال ہی اس فہرست کا حصہ بنے ہیں۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عالمی تناظر میں چین کے پاس اس وقت درج شدہ منشیات کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور دنیا میں مضبوط اور سخت ترین منشیات کنٹرول بھی چین کا خاصہ ہے۔ گولڈن ٹرائنگل یا جسے منشیات مافیا کہا جا سکتا ہے اب...

خبر لیجیے زباں بگڑی - اطہر ہاشمی

طنز و مزاح

والدین اور بیٹیاں

آج اسکول کی بچیوں کو اظہار خیال کے لیے موضوع دیا تھا کہ " آپ کے ساتھ والدین کیا سلوک ہے"  جی بچیوں کے ساتھ والدین کا سلوک چونکہ اسمبلی کے لیے موضوع نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی وہ حدیث تھی جس میں آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹیوں سے نفرت کرنے اور انہیں حقیر جاننے سے منع کیا ہے ،انہیں اللہ تعالیٰ کی رحمت قرار دیا ہے اور ان کی پرورش کرنے والے کو جنت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہونے کی بشارت سنائی ہے۔ اس لیے بچیوں کے ساتھ اس حدیث پر تفصیل سے بات ہوئی اور انہیں کل کی اسمبلی میں اس پر بات کرنے کا کہا گیا اور تاکید کی گئی کہ سب طالبات کل اسمبلی میں بتائیں گی کہ انکے والدین انکے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔ اب آج وہ اسمبلی منعقد ہوئی اور بچیوں نے اظہار خیال کرنا شروع کیا۔ کسی نے کہا والدین ہمیں پالنے کے لیے ساری قربانیاں دیتے ہیں، کسی نے کہا کہ والدین ہماری سب خواہشات پوری کرتے ہیں، کسی نے کہا وہ ہمیں تہزیب سکھاتے ہیں، کسی نے کہا وہ ہماری اچھی تربیت کرتے ہیں، کسی نے کہا کہ وہ ہمیں کھلاتے پلاتے ہیں ، ایک رائے یہ آئی کہ وہ ہمیں کپڑے خرید کر دیتے ہیں، ایک نے کہا کہ وہ مجھے کوئی کام نہیں کرنے دیتے ایک اور نے کہا کہ صبح آنکھ کھلتی ہے تو ناشتہ تیار ہوتا ہے۔ ایک بات یہ آئی کہ انکا مرکز و محور ہماری پڑھائی ہے ایک اور کہا کہ وہ ہمیں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور آخر میں ایک بات ایسی سامنے آئی کہ ہم سب کھلکھلا کے ہنس پڑے حالانکہ اپنے والدین کی ان کوششوں اور محبتوں کو سن کہ ماحول سنجیدہ لگ رہا تھا۔ اس نے کہا " میم ۔ میرے والدین بھی میرے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے ہیں، میری ہر ضرورت پوری کرتے ہیں مگر جب گھر میں چکن بنتا ہے تو leg pieces بھائی کو ملتا ہے۔ " اس معصوم بچی کے اس معصوم تبصرے پر ہم مسکرائے بغیر نہ رہ سکے ۔ تو تمام والدین سے گزارش ہے کہ ہمیں پتہ ہے آپ نے اپنی بیٹیوں کو شہزادیوں کے جیسا پالا ہے اور گڑیوں کے جیسا لاڈلا رکھا ہے مگر جب چکن خریدیں تو  leg pieces زیادہ ڈلوا لیا کریں۔

زندگی بدل گئی !

شوہر اچھا ہو بیوی بچوں کا خیال رکھتا ہو تو زندگی پرسکون ہوجاتی ہے مگر یہاں تو زبردستی نوکری پر بھیجو پھر خود بازار جاٶ ضرورت کا سارا سامان خود اٹھاٶ پھر گھر کی صفائی، کھانا بنانا، بچوں کو اسکول چھوڑنا اور لانا سارا دن اسی میں گزر جاتا ہے یہاں تک کے امّی سے بات تک کرنے کا ٹائم نہیں ملتا مہینوں گزر جاتے ہیں امّی سے ملاقات ہوئے۔ فائزہ نے دکھوں کا قصہ سنا کر سکون کا سانس لیا تو میں نے بھی تسلی دی اللہ آسانی کرے تمھارے لیئے۔آج پھر کئی مہینوں بعد فائزہ سے ملاقات ہوئی تو پتہ چلا وہ گھر خالی کر کے دوسرے محلے میں چلی گئی ہے کرائے داروں کے لیۓ یہی پریشانی ہے اللہ سب کو اپنا گھر نصیب کرے۔ فائزہ بڑی خوش اورپہلے سے بہت اچھی لگ رہی تھی خوش ہوکر بتانے لگی۔ میرے شوہر تو جی ایسے فرمابردار ہوئے ہیں کے بس پوچھو مت۔ ویسے میں نے پوچھا نہیں تھا پر فائزہ بتاۓ بغیر کہاں رہتی۔ خوشی خوشی بتانے لگی صبح وقت سے پہلے نوکری پر چلے جاتے ہیں ساتھ بچوں کو بھی اسکول چھوڑ دیتے ہیں گھر کی ساری ذمہ داری خود لے لی ہے میں تو بس اب گھر میں رہتی ہوں اور اتنے محنتی ہوگۓ ہیں کے رات رات بھر گھر نہیں آتے یہاں تک کے کئی کئی دن کام کے سلسلے میں شہر سے باہر رہتے ہیں اور میں اپنی امّی کے گھر آرام کرنے چلی جاتی ہوں رزق میں ایسی برکت ہے کہ کبھی کبھی ہر چیز ڈبل آجاتی ہے پچھلے ہفتے دو سینڈل بلکل ایک جیسی لے آۓ بس ایک نمبر چھوٹی تھی پھر وہ تبدیل کرنی پڑی۔ کبھی راشن میں بھی چیزیں ڈبل ہوجاتی ہیں بس اللہ کا کرم ہے۔ میں تو کونے والی نورن دادی کو دعائيں دیتی ہوں۔ یہ سب ان ہی کی وجہ سے ہوا ہے۔ انھوں نے مسجد کے مولوی صاحب کا پتہ دیا تھا۔ مولوی صاحب نے ایک وظیفہ بتایا تھا پڑھنے کو وہ بھی تہجد میں بس پھر کیا تھا میری تو قسمت ہی پلٹ گئی۔ زندگی آسان ہوگئی ہے۔ مجھے بڑی حیرانی ہوئی کہ ایک وظیفے سے قسمت بدل گئی بھئی یہ کونسا وظیفہ ہے چلو چھوڑو۔مگر فائزہ کہا مانتی بتائے بغیر۔ عربی کے چند الفاظ بڑے ادب سے سنائے اور چہرے پر ہاتھ پھیر کر تین بار آمین آمین آمین کہا۔ بس یہ وظیفہ پڑھ لو شوہر آپ کے قدموں میں اور ہاں کسی اور کو بھی بتا دیں اگر کوئی پریشان ہو تو کسی کا بھلا ہو جائے اچھی بات ہے۔ میرا نمبر بھی لے لیا اور پھر فائزہ مسکراتی ہوئی گھر روانہ ہو گئی۔ ہفتے بعد ہی ایک انجان نمبر سے فون آیا۔ ریسو کرنے پر فائزہ نے سلام دعا کی اور زور زور سے روتے ہوئے کہنے لگی میں تو لوٹ گئی بر باد ہوگئی بس بہن میرا شوہر تو ہاتھ سے نکل گیا پتہ نہیں کیا کمی تھی مجھ میں جو دوسری شادی کر لی اللہ ہی سمجھے گا ایسی عورتوں کو جو شادی شدہ بچوں والے مردوں سے شادی کر لیتی ہیں۔ میں...

بن بُلائے مہمان ! بَلائے جان

بن بلائے مہمان وہ بھی چپک جانے والے ایک دو دن سے زیادہ برداشت نہیں ہوتے اور اگر زیادہ ہی رک جائیں تو سارے گھر کو ہی تکلیف اور نقصان پہنچاتے ہیں اور سارے ہی لوگ ان سے کنّی کترا کر گزرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ ہمارے ساتھ ہی نہ چپک جائیں۔ ایسا ہی معاملہ ہم لوگوں کے ساتھ ہوا ہے پہلے تو اس خطرناک اماں نے اپنی اولاد کو بھیج دیا وہ ملک ملک گھوما اور یہیں ڈیرا ڈال لیا۔نہ جانے کیا کیا تباہ و برباد کیا اور یہ حضرت انسان بے بس اور بے کس منہ چھپائے گھومتا رہا حتی کہ اپنے بیماروں مجبور پیاروں سے ملنے اور ان کی تیمارداری سے بھی محروم رہا کچھ وقت گزرنے کے بعد جب اس نے دیکھا کہ ماحول ٹھنڈا ہوگیا ہے لوگ سکون میں ہیں تقریبات عروج پر ہیں اسکول، مساجد اور پارک بھرے ہوئے ہیں تو اس نے ناک بھوں چڑھایا اور سوچا ! یہ میری اولاد تو ٹھنڈی ہوتی جا رہی ہے برسوں محنت کی ہے میں نے اس پر اسے اتنی جلدی ہار نہیں ماننا چاہیے۔ اب مجھے ہی کچھ کرنا ہوگا تو لیجئے جناب پورے جوش اور بھرپور شیطانیت کے ساتھ کرونا کی امی جان اُُمِ کرونا (امیکرون) تباہ حال لوگوں کو اور تباہ کرنے دنیا میں انسانوں پر آدھمکی۔ کتنے دور اندیش تھے وہ لوگ جنہوں نے چاند پر پلاٹ بک کروائے تھے گوگل سرچ کرکے دیکھتے ہیں، تب پتہ چلے گا کہ وہ لوگ کرونا سے بچنے کے لیے چاند پر پہنچ گئے یا اس سے بھی کہیں آگے عالم برزخ پہنچ گئے۔ ہمارے گھر میں تین افراد پر اٌمِ کرونا فدا ہوگئی ہیں ہماری امی جان، بھیا اور آپی پر۔ان تینوں نے قرنطینہ کے نام پر ایک ایک کمرے پر قبضہ جما لیا ہے ابّا جان تو امی کے کمرے کے دروازے کے قدموں میں ہی پلنگ ڈالے پڑے ہیں اور ہم نے لاؤنج میں صوفے پر ڈیرہ جما لیا ہے البتہ ماسی خوش نظر ارہی ہے کہ تینوں کمروں کی صفائی سے جان بخشی ہوئی ہے۔ ویڈیو کال اور فون کال پر ہی سب رشتے داروں نے مزاج پرسی اور تیمارداری کرکے اپنا فرض نبھایا کیونکہ ہم سب مجبور ہیں ایک ان دیکھے وائرس سے۔سلائی والی آنٹی نے جب نئے سلے ہوئے سوٹ ہمیں بھجوائے تو اس کے ساتھ سوٹ کے کپڑے کے ماسک بھی بنے ہوئے رکھے تھے۔ سلائی والی آنٹی کو فون کرنے پر پتہ چلا کہ یہی فیشن چل رہا ہے، انہوں نے ایک آفر بھی دی کے ہم فینسی ماسک بھی بناتے ہیں ستارے موتیوں اور کڑھائی والے ان کا بھی پیکج ہے جو پیکج آپ لینا پسند کریں۔ نہ جانے کتنے ابہام ذہن میں گردش کر رہے ہیں۔ابھی تو ہم ڈر کے مارے اس قابل بھی نہیں ہوئے کی واٹس ایپ یا فیس بک پر اپنا اسٹیٹس لگائیں۔ I am vaccinated کیوں کہ ابھی تو ہم اکّڑ بکّڑ ہی کر رہے تھے کہ چائنا کی ویکسین لگوائیں، کینیڈا کی یا پاکستانی کے اچانک، اْمِ کرونا سے پہلے بوسٹر بھی آٹپکا۔سوچ رہے ہیں ڈائریکٹ بوسٹر ہی لگوا لیں۔ یہ بلائے ناگہانی ہے بس...

ٹک ٹاک ایک نشہ

ٹک ٹاک مختصر ویڈیو کی ایسی ایپ ہے جس میں وہی ویڈیو چلتی ہے جو ’’مختصر‘‘ ہو۔بس ایک ویڈیو وائرل ہونے کی دیر ہے پھر آپ ایک ہی رات میں ہیرو بن گئے۔گویاٹک ٹاک سوشل میڈیا کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں وہی ویڈیو وائرل ہوتی ہے جس میں سب کچھ’’ پلیٹ‘‘میں رکھ کر پیش کیا جائے۔بلکہ نوجوان نسل تو وائرل ہونے کے لئے ایسی اشیاء بھی ’’پیش‘‘ کر دیتی ہیں جن کا پیش نہیں ’’زیر‘‘میں ہونا ہی معیاری،مناسب اور اخلاقی ہوتا ہے۔مگرچائنہ والوں کو کون سمجھائے کہ جس لباس کو ہم پاکستانی اعلیٰ اخلاقی اقدار سے گرا ہوا سمجھتے ہیں ان کے ہاں وہ لباس اعلی اقدار کا حامل سمجھا جاتا ہے۔بلکہ یوں کہنا مناسب ہوگا کہ لباس کا صرف سرا ہی نظر آتا ہو تو اسے اخلاقی لباس سمجھا جاتا ہے۔چائنہ اور یورپ میں تو اسی کی زیبائش مناسب ہوتی ہے جس کی ’’نمائش ‘‘زیادہ ہو۔ ان کے سامنے تو بھاری بھر کم فراک،غرارہ و شرارہ زیب تن کر کے جائیں تو وہ حیران ششدر رہ جاتے ہیں کہ ان کا ناتواں جسم ایسا لباس ’’کیری‘‘ کرتاکیسے ہے۔شائد اسی وجہ سی چینی اور یورپی خواتین وہی لباس زیب تن کرتی ہیں جو ہمیں زیب نہ دیتا ہو۔ میں نے اپنے انتہائی معصوم و سادہ دوست شاہ جی سے ایک معصومانہ سوال کیا کہ مرشد ٹک ٹاک پر کیسے وائرل ہوا جاتا ہے۔شاہ جی نے شانِ بے نیازی (بے نیازی کو کسی نیازی سے نہ ملایا جائے )اور لاپروائی سے جواب دیا کہ فی زمانہ ٹک ٹاک ہی نہیں ہر جگہ وائرل ہونے کا ایک فارمولہ ہے۔میں نے متجسسانہ انداز میں پوچھا کہ مرشد وہ کیا۔فرمانے لگے۔’’جو دکھتی ہے وہ بکتی ہے‘‘یعنی جو دکھتا ہے وہی بکتا ہے۔شاہ جی کے جواب پر سوال در سوال ذہن میں کود آیا کہ کیا اس فارمولہ کا اطلاق صنف نازک(جسے میں ہمیشہ صنف آہن کہتا ہوں)پر ہی ہوتا ہے یا صنف معکوس بھی اس زد میں آتے ہیں۔کہنے لگے فارمولہ تو وہی ہے بس الفاظ کے چنائو کو بدلنا ہوگا،یعنی۔۔۔۔۔یعنی مرد حضرات کے لئے الفاظ بدل کر ایسے ہو جائیں گے کہ ’’جو بَکتا ہے وہ بِکتا ہے‘‘ چین نے جب ٹک ٹاک ایپ متعارف کروائی تو اس کا مقصد سیلیکون شہر میں بیٹھ کر ایسی مختصر مدتی ،مختصر ویڈیو،مختصر لباس میں بنا کر پیش کرنا تھاکہ جو اپلوڈ ہوتے ہی وائرل ہو جائے،اور ایسا ہی ہوتا تھا۔اس لئے ہماری نوجوان نسل بھی چین کے نقش پا پر اپنے قدم جمائے ویسی ہی مختصر ویڈیو بناتے ہیں جو وائرل ہو جائے۔مجھے حیرت یہ نہیں کہ آج کی نسل سستی شہرت کے لئے ایسا کیوں کرتی ہے۔پریشانی یہ ہے کہ انہیں شہرت مل بھی جاتی ہے۔اب تو ٹک ٹاک بھی ایک حمام سا ہی دکھائی دیتا ہے ،وہ جس کے بارے میں اکثر سیاستدان بیان بازی کیا کرتے ہیں کہ اس حمام میں سبھی ننگے ہیں۔اب تو ٹک ٹاک دیکھ کر بھی لگتا ہے کہ اس حمام میں بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو وائرل ہونے کے بارے میں ایک دوست کی بات یاد آگئی ،اس نے ایک دن مجھ سے پوچھا کہ یار ابھی تک...

زمانہ بدل رہا ہے مگر۔۔۔۔۔۔۔

ملکی سیاسی حالات و اقعات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ زمانہ بدل رہا ہے۔ملکی معاشی حالات ،خاص کر قیمتوں کی گرانی کو دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ اتنا جلدی تو گرگٹ رنگ نہیں بدلتا جس قدر عصر حاضر میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔دور حاضر میں جس سرعت کے ساتھ پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات میں تغیر وتبدل رونما ہو رہے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے مجھے تو نہرو کے اس بیان کی صداقت برحق ہونے کا یقین ہوچلا کہ ’’میں اتنی دھوتیاں نہیں بدلتا جتنے پاکستان وزیراعظم بدلتا ہے‘‘۔موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آج تک ہم نہ وزیراعظم بدلنے سے باز آئے اور نہ ہی ہندو بنئے دھوتیاں بدلنے۔ہم تو وہ قوم ہیں جو اپنے وزیر اعظم کے غبارے سے ہوا میں ہی ہوا نکال دیتے ہیں(میاں صاحب والا واقعہ)،پھر بھی ہم سے یہ گلہ ہے کہ ہم وفادار نہیں۔ہوا میں معلق ہونے کی بنا پر تاریخ میں دو شخصیات کو شہرت نصیب ہوئی،میاں صاحب اور سومنا ت کا مجسمہ۔ایک کو محمود غزنوی اور دوسرے کو مشرف نے شرف بخشتے ہوئے ہوا سے نیچے اتارا۔یہ الگ بات کہ دونوں نے ہوا سے اتارنے کے لئے انداز ایک سا ہی اپنایا۔ سب بدل رہا ہے،اور یہ تبدیلی اس قدر تیزی سے رونما ہو رہی ہے کہ حضرت انسان بھی اب تو ’’حضرت‘‘ہوتا چلا جا رہا ہے،حضرت یہاں پر اردو والا نہیں بلکہ پنجابی والا ہے۔کیونکہ معاملات میں یا تو پنجابی حضرت ہوتے ہیں یا پھر مولانا حضرتِ فضل الرحمٰن۔مولانا صاحب تو اتنے حضرت ہیں کہ اپنے ’’پیٹ اور ویٹ‘‘ کو بھی اللہ کا فضل ہی سمجھتے ہیں۔ویسے ان کے پیٹ اور ویٹ کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ پاکستان کی بھی اتنا ہی خیال رکھتے ہیں جتنا کہ اپنے پیٹ اور ویٹ کا۔اسی لئے دونوں ان کے کنٹرول سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ حضرت انسان تو بدل رہا ہے یقین جانئے کہانیوں کے کردار بھی اب پہلے سے نہیں رہے۔وہ بھی حضرت انسان کی طرح چالاک و چوبند ہوتے جا رہے ہیں۔اب کوے ارو لومڑی کی کہانی کو ہی لے لیجئے جس میں کوے کے منہ میں گوشت کا ٹکڑا دیکھ کر لومڑی کوے کے خوش گلو ہونے پر عرض کرتی ہے کہ اے کوے میاں کوئی گانا تو سنائو۔جس پر کوا کائیں کائیں کرتا ہے ، اس کے منہ سے گوشت کا ٹکڑا گرتا ہے،لومڑی اسے اٹھاتی ہے اور اپنی راہ لیتی ہے۔وہی کہانی اب بدل کر ایسے ہو گئی ہے کہ یونہی لومڑی کوے کی خوش الحانی کی تعریف و توصیف میں عرض کرتی ہے کہ کوے میاں اپنی پیاری سی آواز میں کوئی ملکہ ترنم نورجہاں کا پر ترنم گانا تو سنائو۔اب کہانی کے مطابق کوے کو بھی ’’میاں صاحبان‘‘کی طرح فورا گانا شروع کر دینا چاہئے مگر نہیں اب ایسا نہیں ،میں نے کہا نا کہ زمانہ بدل گیا تو کہانیوں کے کرداروں میں بھی تبدیلی رونما ہو چکی ہے۔اب کوے لومڑی کے منہ سے اپنی تعریف سنتے ہی ،اپنے منہ والا گوشت کا ٹکڑا کھاتا ہے،زبان سے اپنی چونچ صاف کرتے...

ہمارے بلاگرز