“سپریم کورٹ کا فیصلہ اپوزیشن کے مؤقف کی اخلاقی فتح ہے”

558

 سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اپوزیشن کے مؤقف کی اخلاقی فتح ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن اپنی انا کی تسکین یا حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا، 1985 سے پارلیمان کا حصہ ہوں اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا جبکہ 4 دہائیوں کا سیاسی سفر سب کے سامنے ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کو خط کے ذریعے سینیٹ الیکشن کے لیے حمایت طلب کرلی، خط میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی 3 مارچ کے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ دیں۔

رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے  اپوزیشن کے مؤقف کی اخلاقی فتح ہے جبکہ آج آئین کو پامال کرنے کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات قانون کے بجائے آئین کے تحت ہوں گے۔