پی ایس ایل 6: آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہونگے

184

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن  کے چھٹے میچ میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان سخت ہوگا جبکہ فاتحانہ آغاز کرنے والی دونوں ٹیمیں وِننگ ٹریک پر رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 6 کا آج چھٹا میچ دفاعی چیمپئنز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مدمقابل ہونگا جبکہ آج کا واحد میچ پاکستان وقت کے حساب سے شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں اور میدان میں کیسے اترنا ہے پلان بھی فائنل ہے جبکہ شائقین کو خوشگوار موسم میں دونوں ٹیموں کے چوکے چھکے لگنے کا انتظار ہے۔

میزبان ٹیم کراچی کنگز نے فتح کی دھاک بٹھانے کی ٹھان لی ہے  سعت ورلڈ کلاس بیٹسمین بابر اعظم اور شرجیل خان کے علاوہ محمد عامر میدان مارنے کو تیار ہیں۔

دونوں ٹیموں نے سپر لیگ 6 کا فاتحانہ آغاز کیا ہے اور ایک ایک کی جیت سے دونوں کا مورال ہائی ہے جبکہ آخری پانچ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا پلہ بھاری رہا ہے اور تین بار جیت اپنے نام کی ہے۔

خیال رہے کراچی کنگز کو پوائنٹس ٹیبل پر برتری حاصل ہے اور اس نے اب تک ایک میچ کھل کر دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور دوسری پوزیشن پر  ہے۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے گذشتہ سال کے دونوں میچز میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب تھی جبکہ  آج  کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان زور کے جوڑ نے مقابلے کو اعصاب شکن بنا دیا ہے۔

یاد رہے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پی ایس ایل6 میں اپنا پہلا میچ ملتان سلطانز کیخلاف جیتا تھا اور کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

واضح رہے پوائٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز پہلے، کراچی کنگز دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پشاور زلمی چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر موجود  ہیں۔