کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے،وزیرِ داخلہ 

140
ability

سکھر : وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بے امنی سے متعلق صورتِ حال دیکھنے آیا ہوں، کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

محسن نقوی نے سکھر میں نادرا آفس کادورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری داخلہ بھی میرے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت نے بھی سندھ کے بعض اضلاع میں بے امنی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ امن سے متعلق صدر مملکت ایک میٹنگ کر رہے ہیں، لوگوں کو نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس سے متعلق مشکلات ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نادرا آفس کو شہر کے اندر منتقل کیا جائے گا، پاسپورٹ آفس کی عمارت کو 6 ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔