مالیکیولز کی مدد سے دنیا کا باریک ترین کپڑا تیار

399

برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم کو خوردبین گرہیں استعمال کرکے دنیا کے بہترین بُنے ہوئے کپڑا تیار کرنے پر گینز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔

پروفیسر ڈیوڈ لی اور ان کی یونیورسٹی کے کیمیا دانوں کی ٹیم نے اعلان کیا کہ انہوں نے دو جہتی تہوں میں سالماتی دھاگوں کو بُن کر دنیا کا بہترین اور سب سے پتلا کپڑا تیار کیا ہے۔ اس کپڑے میں ہر انچ پر سالماتی دھاگوں کی تعداد 40 سے 60 ملین ہے۔

اس تانے بانے نے دنیا کے بہترین بُنے ہوئے اور باریک ترین کپڑے کا ریکارڈ حاصل کیا۔ اس ٹیم نے ، جس کی تحقیق نیچر نامی جریدے میں شائع کی تھی ، نے بتایا کہ انہوں نے یہ بُنائی مصنوعی مولیکیول اور کاربن ، ہائیڈروجن ، آکسیجن ، نائٹروجن اور گندھک کے سالماتی تناؤ کو جوڑونے سے تیار کی ہے۔