بلوچستان ، فائرنگ و دیگر واقعات میں خاتون سمیت3افراد جا ں بحق

359

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے گوٹھ محمد عالم میں غلام مرتضیٰ نامی شخص نے فائرنگ کرکے ریحانہ بی بی اور محمد شعبان کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ضلع پشین سے لاپتا ہونے والے شخص کی لاش ملی ہے، لیویز کے مطابق مقتول گزشتہ شپ اپنے گھر سے قریب سے اچانک لاپتا ہوگیا ہے آج لیویز کو یارو کے علاقے سے مقتول کی لاش ملی ہے۔ لیویز فورسز نے علاقے سے ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔