پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری، صرف 4افراد موت کا شکار

384

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد تقریبا 3لاکھ2ہزار 20 تک پہنچ گئی ہے جبکہ6383 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر حکومت پاکستان کی ویب سائٹ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1لاکھ 32ہزار84، پنجاب میں 97,760 ،بلوچستان میں 13,595، خیبرپختونخواہ 36,992، گلگت بلتستان میں 3227، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 15,914 اور آزاد کشمیر میں 2421 افراد میں مصدقہ تصدیق ہوئی ہے جبکہ سندھ میں کورونا وبا سے2445، پنجاب2217، خیبرپختونخوا 1257، اسلام آباد 178، گلگت بلتستان76، بلوچستان145 اور آزاد کشمیرمیں 65 اموات کا شکار ہوئےجبکہ 2 لاکھ 89 ہزار806افراد اب تک اس مہلک وبا سے مکمل طور پر صحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 28ہزار823ٹیسٹ کے دوران 539نِئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اب تک گزشتہ 24گھنٹوں میں 4 افراد لقمہ اجل بنے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے 2کروڑ92 لاکھ17ہزار206 افراد متاثر، 9لاکھ 29ہزار66 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2کروڑ10 لاکھ 45ہزار846 افراد اب تک مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب  وفاقی حکومت نے 7ستمبر کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند کیے گئے تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا، جس کے مطابق میٹرک، انٹر اور جامعات کی کلاسوں کا آغاز 15ستمبر سے ہوگا جبکہ چھٹی سے آٹھویں کے طلباء کو 23ستمبر اور 30ستمبر کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد پرائمری اسکول کھولےجائیں گے۔