پولیس نے 11سالہ بچے سے زیادتی کے ملزم کی تلاش شروع کردی

243

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزری کے علاقے میں موبائل شاپ پر کام کرنے والے11سالہ بچے کامران کو دکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچے کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ (328/20)درج کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔بچے کے والدین کاکہناہے کہ ملزم کابھائی بھی زیادتی کیس میں جیل کاٹ چکا ہے۔