نئی بسوں کی کھیپ کراچی پورٹ پر پہنچ گئی، جلد نئے روٹس پر چلیں  گی

373

کراچی:شہر قائد میں نئی بسوں کی ایک اور کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی، جنہیں جلد ہی نئے روٹس پر چلایا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر بتایا ہے کہ مزید نئی بسوں کی کھیپ کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہے، جنہیں بہت جلد شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولت دینے کے لیے نئے روٹس پر چلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ بہت جلد ان نئی بسوں کو نئے روٹس کے لیے مختص کرکے چلانے کے احکامات جاری کردے گا کیوں کہ صوبائی حکومت  عوامی خدمات اور صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔