فیس بک کا کلاسک ڈیزائن کچھ دنوں میں غائب ہو جائے گا

450

نیلے رنگ کی نیویگیشن بار کے ساتھ کلاسک فیس بک ویب ڈیزائن ستمبر سے شروع ہونے والے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لئے دستیاب نہیں ہوگا۔

اینجیجٹ میں شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق اگلے ماہ سمتبر سے فیس بک کا کلاسک ڈیزائن غائب ہو جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فیس بک نے گزشتہ سال اپنی ڈویلپر کانفرنس میں جس ڈیزائن کا اعلان کیا تھا وہ مئی کے بعد سے ڈیفالٹ پر تھا تاہم لوگوں کو یہ اختیار فراہم کیا گیا کہ اگر وہ چاہیں تو “کلاسیکی” ڈیزائن میں واپس جا سکتے ہیں۔

لیکن فیس بک سپورٹ پیج پر ایک نوٹیفکیشن سے اب ان صارفین کو وارننگ دی گئی ہے جو پرانے انداز کی طرف واپس جانا چاہتے ہیں کہ “کلاسک فیس بک اب ستمبر سے دستیاب نہیں ہوگا۔”

سماجی رابطے بڑی کمپنی نے صارفین سے سوالات پوچھے تھے کہ انہیں فیس بک کا نیا ڈیزائن کتنا پسند آیا، نئے ڈیزائن میں بہت ساری سفید جگہ کو شامل کرنے سے فیس بک کی نئی شکل نظر آتی ہے تاہم ایک ڈارک موڈ بھی موجود ہے جو دلچسپی رکھنے والے صارفین استعمال کرسکتے ہیں۔