امریکی ڈالر164روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

274

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کا پاکستانی روپے کی قدر پر دبائو بڑھ گیا جس کے باعث امریکی ڈالر164روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ یورو کی قدر میں بھی بھی1.50روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید75پیسے کے اضافے سے163روپے سے بڑھ کر 163.75روپے اور قیمت فروخت 163.25روپے سے بڑھ کر 164روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خریدایک روپے کے اضافے سے162.50روپے سے بڑھ کر163.50روپے اور قیمت فروخت 163.50 روپے سے بڑھ کر164روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں 1.50روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید177روپے سے بڑھ کر178.50روپے ہوگئی۔اور قیمت فروخت179روپے سے بڑھ کر180.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید2روپے کے اضافے سے197روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر210روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید42.90روپے سے بڑھ کر43روپے اور قیمت فروخت43.40روپے سے بڑھ کر43.50روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید43.80روپے سے بڑھ کر44روپے اور قیمت فروخت44.40روپے سے بڑھ کر44.50روپے ہوگئی ۔