کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنماء نے یکم جون سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کردیا۔
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنماءارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ یکم جون سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ چلا دیں گے، حکومت نے ٹرانسپورٹ چلانے کی یقین دہانی کرائی لیکن کوئی حتمی اعلان نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2ماہ انتظارکے بعد اب ہم مجبور ہیں کہ اپنی بسیں سڑکوں پر لے آئیں۔
ارشاد بخاری نے مسافروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسافر بس میں سوار ہونے سے پہلےایس و پیز کا خیال رکھیں جبکہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت بس میں سوارتمام مسافرماسک پہنیں ۔