وزیر اعظم پاکستان عمران خان نےمقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔
عمران خان نے عوام رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی ہندو نسل پرست حکومت تمام عالمی قوانین معاہدوں کی خلاف ورزی کررہی ہے، نیا جموکشمیر تنظیم نو آرڈر 2020چوتھے جینوا کنونشن اورعالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔
We stand with the Kashmiris in rejecting this latest Indian attempt to alter the demography of IOJK. Pakistan will continue to expose Indian state terrorism & it's denial of the Kashmiris right to self determination
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 2, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی تنظیم کورونا وائرس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کررہاہے، بھارت اس مشکل وقت میں نامناسب اقدامات کررہاہے،اقوام متحدہ ان قوانین کو روکنے کے لیےاپنا کردار ادا کرے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتا رہے گا،ہر مشکل گھڑی میں ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑےہیں،دنیاکورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔