ایس ای سی پی کا اسٹاک مارکیٹ کھلی رکھنے کا اعلان

173

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اسٹاک مارکیٹ اور کپیٹل مارکیٹ سے متعلقہ ادارے کھلے رہیں گے، سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے انتظامات مکمل کر لئے۔موجودہ صورت حال کے تناظر میں سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے اسٹاک مارکیٹ کو کھلا اور آپریشنل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ایس ایکس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ صبح 11 بجے شروع کی جائے جبکہ مارکیٹ ہالٹ کا دورانیہ بھی 45 منٹ سے بڑھا کر دو گھنٹہ کر دیا جائے۔ یہ ہدایات مارچ 24 سے لے کر آئندہ 15 دن کے لئے ہیں۔ اس سلسلے میں کیپٹل مارکیٹ سے منسلک اداروں بشمول پاکستان اسٹاک ایکسچینج، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج، نیشنل کلئرنگ کمپنی، سینٹرل ڈیپازٹری میں کاروبار کے تسلسل کو یقینی بنانے کے تمام اداروں میں کم سے کم افرادی قوت کے ساتھ کام جاری رکھنے کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ موجودہ وبا کا پھیلاو? روکنے کے لئے صوبے میں لاک ڈاون کے فیصلے کی صورت حال میں حکومت سندھ نے ایس ای سی پی اور اسٹاک مارکیٹ کو ضروری خدمات کی فہرست شامل کر لیا ہے جہاں کم سے کم افرادی قوت کے ساتھ کاروباری تسلسل جاری رکھا جائے گا جبکہ ان اداروں کے زیادہ تر ملازمین گھروں سے خدمات انجام دیں گے۔