سرکاری دفاتر میں موبائل فونز کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عاید

276

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں موبائل فونز کے غیر ضروری استعمال اور واٹس ایپ پر پابندی عاید کر دی۔ وفاقی حکومت کے احکامات پر خیبر پختونخوا حکومت نے بھی صوبائی افسران کو دفاتر میں واٹس ایپ کے استعمال سے سختی سے روک دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کو وٹس ایپ کے استعمال سے روکنے کا مقصد سرکاری راز افشا ہونے سے روکنا ہے۔