سعودی اہلکار کی فائرنگ سے 3 امریکی فوجی ہلاک

387

امریکا میں نیول ایئربیس پر تعینات سعودی فضائیہ کے اہلکار نے فائرنگ کرکے  تین امریکی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر پنساکولا میں واقع نیول ایئر بیس پر موجود سعودی ایئر فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ماردیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی ایئرفورس کا اہلکار  فوجی تربیت کے لیے ایئربیس میں موجود تھا  اور واقعے کے بعد سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں فوری طور پر حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی عرب میڈیا نے اس حوالے سے کچھ بتایا ہے۔