تفتان کے قریب سینڈک پروجیکٹ سے برطرف ملازمین کا دھرنا 7 ویں روز میں داخل

177

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) سینڈک پروجیکٹ انتظامیہ کی ہٹ دھرمی بدستورجاری ہے جبکہ پروجیکٹ سے نکالے گئے 35 ملازمین کا سخت سردی میں تفتان کے قریب سینڈک کراس پر دھرنا 7 ویں روزمیں داخل ہوگیا۔ برطرف ملازمین کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ انتظامیہ کی طرف سے کسی نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا جب تک ہمیں دوبارہ بحال نہیں کیا جاتا تب تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔