جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ضمنی ریفرنس خارج

234

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ضمنی ریفرنس خارج کر دیا۔

کونسل نے فیصلے میں کہا کہ ریفرنس میں لگائے گئے الزامات جج کو ہٹانے کے لیے کافی نہیں، جسٹس فائز عیسٰی نے جب صدر مملکت کوخطوط لکھے، وہ ذہنی دباؤ میں تھے۔

فیصلے کے مطابق ریفرنس کی خبریں چلتے وقت ان کے سسر اور بیٹی بھی بیمار تھے۔سپریم جوڈیشل کونسل نے فیصلے میں کہا ہے کہ نہیں لگتا صدر مملکت کو خط لکھنا کوئی سنجیدہ معاملہ تھا اور نہ ہی صدر مملکت کو خط لکھنا مس کنڈکٹ تھا، صدر مملکت کولکھا گیا خط ذاتی حیثیت میں تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف بھیجے گئے صدارتی ریفرنس کو چیلنج کیا تھا۔